مراکش میں 5 افراد ہینڈ سینی ٹائزر پینے سے ہلاک

 ہینڈ سینی ٹائزر فائل فوٹو ہینڈ سینی ٹائزر

مراکش میں 5 افراد ہینڈ سینی ٹائزر پینے سے دم توڑ گئے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ شمالی قصبے میں پیش آیا، 5 افراد نے زہریلا سینی ٹائزنگ سلوشن پی لیا جس سے فوری طور پر ان کی موت واقع ہوگئی۔

میڈیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کے معدوں میں زہر کے اثرات پائے گئے ہیں۔

ایک شخص کے اہل خانہ نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ معاملے کی حقیقت کا پتہ چلایا جاسکے۔

پولیس بھی واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو اس نوعیت کی اشیا فروخت کرتا ہے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store