کورونا ویکسین کی 70 لاکھ ڈوزجلد پاکستان پہنچ جائیں گی، نوشین حامد

کورونا ویکسین کی 70 لاکھ ڈوزجلد پاکستان پہنچ جائیں گی، نوشین حامد فائل فوٹو کورونا ویکسین کی 70 لاکھ ڈوزجلد پاکستان پہنچ جائیں گی، نوشین حامد

پارلیمارنی سیکرٹری برائے وزرات صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کورونا ویکسین کی 70 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ جائیں گی۔

نوشین حامد نے کہا کہ پاکستان پہنچنے والی 70 لاکھ ڈوز میں سائنو فارم کی تیار 40 لاکھ ڈوز اور کین سائنو کی خام ویکسین شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چینی ماہرین کے تعاون سے 30 لاکھ خوراکیں مقامی سطح پر تیار کی جائیں گی جب کہ پاکستان میں نجی شعبے پر ویکسین کی درآمد پر کوئی پابندی یا رکاوٹ نہیں بلکہ نجی شعبے کو عالمی سطح پر ویکسین کے حصول کا مسئلہ ہے۔

install suchtv android app on google app store