گرتے بالوں کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟ آسان ترین حل جانیے

گرتے بال فائل فوٹو گرتے بال

ذہنی تناؤ بال گرنے کی بڑی وجہ ہیں لیکن اب پریشانی کی کوئی بات نہیں سائنسدانوں نے بال گرنے کا علاج ڈھونڈ لیا ہے۔

یہ انکشاف ہارورڈ یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق میں ہوا ہے، جو انہوں نے بال گرنے سے متعلق چوہوں پر کی گئی تحقیق کے بعد کیا۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ذہنی تناؤ کے باعث کورٹیکوسٹیرون نامی ہارمون ریلیز ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما کےلیے ضروری پروٹین جی اے ایس 6 کو سکڑ دیتا ہے، ایسا ہی عمل انسانوں میں ہوتا ہے جس کے باعث بال گرتے ہیں۔

تحقیق کاروں نے بتایا کہ اگر ان چوہوں میں جن کے بال گرے، جی اے ایس 6 پروٹین داخل کیا جاسکے تو بال دوبارہ اگ سکتے ہیں اور کامیابی کے بعد یہ طریقہ انسانوں پر آزمایا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store