ناخن کترنے کے کون سے خوفناک نقصانات ہیں؟ ماہرین نے اہم انکشافات کر دئیے

دانتوں سے ناخن کترنا فائل فوٹو دانتوں سے ناخن کترنا

آپ نے بہت سارے لوگوں کو دانتوں سے ناخن کترتے ہوئے دیکھا ہوگا اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ بھی اس عادت میں مبتلا ہوں۔

عام طور پر اس عادت کو برا سمجھا جاتا ہے اور نفاست پسند لوگ اپنے ارد گرد ایسے لوگوں کی موجودگی میں نہایت کراہیت محسوس کرتے جبکہ الجھن میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ماضی میں ہونے والے مختلف مطالعے میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ ناخن کترنے والے افراد عموماً کاملیت پسند ہوتے ہیں اور وہ اپنے کام کو نہایت خوبصورتی، توجہ کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔

ایک تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا کی تقریباً تیس فیصد آبادی کو ناخن چبانے کی عادت ہے۔ ماہرین کے مطابق لوگ عموماً اس وقت ناخن کترتے ہیں جب وہ ذہنی تناؤ یا دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ ایسے وقت میں وہ لاشعوری طور پر دانتوں سے ناخن چبانے لگتے ہیں اور انہیں اس کا احساس بھی نہیں ہوتا۔

اب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ناخن چبانے کی عادت خود اعتمادی کی عکاس ہوتی ہے اور اس سے دانتوں کی شکل بھی خراب ہوجاتی ہے۔

ناخن چبانے کے نقصانات کے نقصانات سے بہت کم ہی لوگ واقف ہیں مگر آج ہم آپ کو اس حوالے سے کچھ مزید تفصیل بتارہے ہیں۔ یہ بات بھی حقیقت ہے کہ ناخن چبانے کی عادت سے ایک دن میں چھٹکارہ پایا نہیں جاسکتا۔

جلد کا انفیکشن

طبی ماہرین کے مطابق ناخن چپانے کی وجہ سے جلد کا انفیکشن ہوسکتا ہے کیونکہ اس عادت کی وجہ سے بیکٹیریل انفکیشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جس کی وجہ سے چہرے پر سوجن آسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ناخن چبانے کی وجہ سے بعض اوقات انگلیوں میں زخم ہوتا جس میں پس بھر جاتا ہے، اس وجہ سے ناقابلِ برداشت درد ہوتا ہے، جس کو دور کرنے کے لیے متاثرہ شخص کو اینٹی بیکٹریا یا ادویات کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

ناخن پر اثر

اگر آپ کو ناخن چبانے کی پرانی عادت ہے تو اس کی وجہ سے ناخن کے اندر موجود ٹشوز خراب ہوسکتے ہیں، علاوہ ازیں اس عادت کی وجہ سے ناخن بڑھنا بھی بند ہوجاتے ہیں، اگر یہ مسئلہ ایک بار ہوجائے تو پھر قابو پانا خاصہ مشکل ہوتا ہے۔

دانتوں کو پہنچنے والا نقصان

ماہرین کا کہنا ہے کہ ناخن کترنے سے دانتوں اور منہ کے امراض جیسے ضدی داغ، ڈھیلا پن، مسوڑوں کی کمزوری سمیت دیگر شامل ہیں۔

مسوڑوں میں درد

دانتوں سے ناخن کترنے کی وجہ سے بعض اوقات ننھے ٹکڑے مسوڑوں میں پھنس جاتے ہیں، جس کی وجہ سے اُن میں سے خون رسنا شروع ہوجاتا ہے اور پھر اس وجہ سے مسوڑوں میں زخم، درد، سوجن ہوسکتی ہے۔

نظامِ انہضام کا متاثر ہونا

ناخن چبانے کی عادت سے اگر منہ میں کسی طرح کا بیکٹیریل انفیکشن ہوا تو یہاں سے بیکٹیریا پیٹ تک پہنچ سکتا ہے اور گیسٹروانٹسٹائنل انفیکشن ہوسکتا ہے ۔ اس کی وجہ سے پیٹ میں درد اور دست کی پریشانی ہوسکتی ہے ۔

install suchtv android app on google app store