بالوں کی سفیدی کیسے روکا جا سکتا ہے؟ آسان علاج کا طریقہ جان لیں

بالوں کی سفیدی فائل فوٹو بالوں کی سفیدی

انسان کے بال عموماً 35 سال کی عمر کے بعد تقریباً سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں لیکن اس کا آغاز نوجوانی میں بھی ممکن ہے آج کل ان مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

بالوں کے سفید ہونے کی اہم علامت یہ ہے کہ بالوں کو باقاعدہ نشوونما کا موقع نہیں ملتا،35 سال کی عمر سے پہلے بالوں کاسفید ہوجانا قبل از وقت کہلاتا ہے، یہ انقلابی تبدیلی تیزی سے آتی ہے لیکن بے شک راتوں رات نہیں ہوتی۔

بالوں کی سفیدی روکنے کیلئے زنک کا ستعمال بہت ضروری ہے یہ زنک ہمیں مچھلی آم آلوچے سے وافر مقدار میں ملتا ہے، اس کے علاوہ بیر میں بھی زنک کی کافی مقدار ہوتی ہے۔

چھوٹے بچوں کے بال اگر سفید ہونے لگیں تو انہیں زنک کا سیرپ پلانا چاہیے، دس سال سے زائد عمر کے بچوں کو دن میں ایک بار ایک چائے کا چمچ پلاسکتے ہیں۔

تیل بنانے کا طریقہ:

آدھا گلاس پانی میں دس نیم کے پتے اچھی طرح گرم کرلیں اس کے بعد لیونڈر آئل کے پانچ قطرے ڈال لیں، اگر یہ نہ ملے تو بادام کا تیل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کے بعد روز میری کے دو چمچ اس میں اور شامل کرلیں اور چار یا پانچ چھوٹی الائچی کے دانے اور 25 سے 30عدد لونگ ڈالیں اس کے ساتھ تیز پات کے چند پتے بھی ڈال لیں۔

جب پانی میں ابال آجائے تو سوتی کپڑے سے اس پانی کو چھان لیں اور اس پکڑے کی پوٹلی بنا کر اسی پانی میں ہلکا سا ڈبوئیں اور بالوں کی جڑ سے لے کر نوک تک لگائیں۔

انہوں نے بتایا کہ تیل لگانے کے زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے بعد نہا سکتے ہیں، یہ عمل تین مہینے تک کریں، اس نسخے کو بچے اور بڑے سب استعمال کرسکتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق صحت مند بالوں کے لیے وٹامن ای لازمی ہے مگر چینی اس وٹامن کے جذب ہونے کے عمل کو روک دیتی ہے، اس لیے بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں، چینی کا استعمال کم کرکے بالوں کو سفید ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store