وفاقی اسپتالوں میں کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے ہیلتھ ورکرز کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

کورونا ویکسین فائل فوٹو کورونا ویکسین

وفاقی اسپتالوں میں کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے ہیلتھ ورکرز کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پمز اسپتال انتظامیہ نے ہیلتھ ورکرز کو ویکسی نیشن کی ہدایات جاری کر دیں، وفاقی اسپتالوں میں موجود صحت کا عملہ ویکسین لگوانے سے انکار کرے گا ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

پمز اسپتال انتظامیہ نے رجسٹرہیلتھ ورکرز کو فوری ویکسی نیشن کی ہدایت جاری کردی۔

اس حوالے سے پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے ہیلتھ ورکرز کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ خیال رہے وزارت صحت نے وفاق میں کورونا ویکسی نیشن سے متعلق عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

وزارت صحت نے وفاقی اسپتالوں کو کورونا ویکسی نیشن کی سخت ہدایات جاری کی تھیں۔

اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

install suchtv android app on google app store