چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 176 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

کورونا مریض فائل فوٹو کورونا مریض

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 176 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعداد و شمار جاری کردئیے، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے 23 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 860 ہوگئی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں 1176 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 21 ہزار 836 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 38 ہزار 920 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1176 کیسز مثبت آئے، ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا وائرس کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 3.02فیصد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایک 562 مریض تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ اب تک 5 لاکھ 79 ہزار 973 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس میں سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 227 ہے۔

install suchtv android app on google app store