وزارت قومی صحت نے ملک میں کورونا وائرس ٹوکی موجودگی کی تصدیق کردی

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

وزارت قومی صحت نے ملک میں کوروناوائرس ٹوکی موجودگی کی تصدیق کردی اور کہا کوروناوائرس کی نئی قسم شدت والی نہیں تاہم شہری کورونا گائیڈ لائنز سمیت ایس او پیز پرسختی سےعمل کریں۔

وزارت قومی صحت کی جانب سے کوروناوائرس کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ، جس میں ملک میں کوروناوائرس ٹوکی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں سارس کوویڈ ٹو وائرس کے کیس سامنےآئے ہیں۔

وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ 92 ممالک میں سارس کوویڈ ٹو نامی وائرس پایا گیا ہے، سارس کوویڈٹو وائرس پہلی بار برطانیہ میں سامنے آیا تھا تاہم کوروناوائرس کی نئی قسم شدت والی نہیں ہے۔

کوروناوائرس کی نئی قسم کی منتقلی کاعمل تیزہے، شہری کورونا گائیڈ لائنز سمیت ایس او پیز پرسختی سےعمل کریں اور اپنےمقررہ وقت پر کورونا ویکسی نیشن یقینی بنائیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت قومی صحت کوروناوائرس ٹو پرگہری نظر رکھے ہوئےہے، جدیدسرویلنس سسٹم سےکورونا وائرس ٹوکی مانیٹرنگ جاری ہے۔

یاد رہے پاکستان میں کورونا سے مزید تینتیس افراد چل بسے، جس کے بعد مہلک وائرس سے اب تک جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد بارہ ہزارآٹھ سوسینتیس ہوگئی، ملک میں گزشتہ روزانتالیس ہزارچھیاسی کوروناٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے ایک ہزارتین سوپندرہ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح تین اعشاریہ تین چھ فیصد رہی اورکورونا کے فعال کیسزکی تعداد اکیس ہزارپانچ سوچون تک جا پہنچی ہے۔

install suchtv android app on google app store