امریکا میں کورونا وائرس کب تک برقرار رہنے کے امکانات باقی ہیں؟

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

امریکی ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ امریکی شہریوں کو سنہ 2022 میں بھی ماسک استعمال کرنا پڑے، امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 5 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہیں۔

امریکی ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ امریکی شہریوں کو سنہ 2022 میں بھی ماسک پہننا ہوگا۔

ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا تھا کہ ماسک پہننا یا نہ پہننا اس وقت کے حالات پر منحصر ہوگا، وہ صدر جو بائیڈن سے اس بات پر متفق ہیں کہ اس برس کے آخر تک حالات نارمل ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ امریکا اس وقت کورونا وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے 5 لاکھ 12 ہزار 590 اموات ہوچکی ہیں جبکہ ایک سال میں 2 کروڑ 88 لاکھ سے زائد امریکی شہری اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں فعال کیسز کی تعداد 91 لاکھ 99 ہزار ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 1 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

install suchtv android app on google app store