کورونا کے خلاف جنگ میں صف اول کے سپاہیوں کو رجسڑیشن کروانے کی ہدایت

  • اپ ڈیٹ:
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر فائل فوٹو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے تمام ہیلتھ ورکرز ویکسین لگوانے کے لیے خود کو اپنےعلاقوں میں رجسٹرڈ کروانے کی ہدایت کردی۔ فرنٹ لائن ہیلتھ وکرزکی حفاظت کواولین ترجیح قرار دے دیا۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 32ہزار807 ، پنجاب میں15 ہزار494 ہیلتھ ورکرز اور کےپی میں ایک ہزار39 ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

گلگت میں ایک ہزار13ہیلتھ ورکرز ، آزادکشمیرمیں میں 651 ہیلتھ ورکرز ، اسلام آباد میں 859 ہیلتھ ورکرز اور بلوچستان میں 252 ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا اپنا شناختی کارڈ نمبر ٹائپ کر کے 1166 پر ایس ایم ایس کردیں، اس گروپ کے لیے ویکسی نیشن کا آغاز مارچ سے ہو جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس ویکسینیشن کے لیے 65 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store