جنوبی افریقہ کا بھارتی غیر معیاری اور ناکارہ کورونا ویکسین لینے سے انکار

کورونا ویکسین فائل فوٹو کورونا ویکسین

جنوبی افریقہ نے بھارت میں تیار کردہ کورونا ویکسین کو غیر معیاری اور ناکارہ قرار دے کر اسے واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مودی سرکار کی کورونا ویکسین بے کار قرار دے کر جنوبی افریقہ نے اسے لینے سے انکار کردیا ہے۔

اس حوالے سے جنوبی افریقہ کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کورونا ویکسین ناکارہ ہے، مذکورہ ویکسین نہ صرف ناقص ہے بلکہ ان کی میعاد بھی مختصر ہے۔

جنوبی افریقہ حکومت نے بھارت کو اس کی ویکسین واپس کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ بھارت کے سیرم انسٹی ٹیوٹ میں تیار کردہ ویکسین جنوبی افریقہ کو فروخت کی گئی تھی، غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ نے ویکسین کا مطالعہ کرایا تو وہ ناقص نکلی۔

کرونا وائرس نے دنیا کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن بھارت کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں کرونا کیسز کی تعداد دن بہ دن لاکھوں کی تعداد میں بڑھ رہی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی کورونا ویکسین کے غیر معیاری ہونے کا ثبوت اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ماہ نئی دہلی میں کرونا ویکسین ٹرائل میں شرکت کرنے والے بھارتی وزیر صحت انیل وج بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔

انیل وج نے آزمائشی ویکسین گزشتہ ماہ ہی لگوائی تھی تاہم بھارتی ساختہ ویکسین انتہائی ناقص نکلی اور ویکسین لگوانے والے انیل وج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

install suchtv android app on google app store