پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح 2.12 فیصد ہوگئی،کراچی کا مثبت کیسز کی شرح 15.97فیصد ہے

پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح 2.12 فیصد ہوگئی،کراچی کا مثبت کیسز کی شرح 15.97فیصد ہے فائل فوٹو پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح 2.12 فیصد ہوگئی،کراچی کا مثبت کیسز کی شرح 15.97فیصد ہے

پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح 2.12 فیصد ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 15.97فیصد ہے۔پشاور میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 13.62 فیصد ہے۔

میرپورآزاد کشمیر11.49، سندھ9.49، خیبرپختونخوا 5.55، پنجاب4.49، گلگت بلتستان0، بلوچستان 4.75 اوراسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ47فیصد ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سےمرنے والوں کی کل تعداد 10ہزار863 ہوگئی ہے اور 5لاکھ 14ہزار338 افراد متاثر ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 39 ہزار749، خیبرپختونخوامیں62 ہزار719، سندھ 2 لاکھ 31 ہزار953، پنجاب ایک لاکھ 47 ہزار953، بلوچستان18 ہزار515، آزاد کشمیر 8 ہزار567 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار370 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار755، خیبرپختونخوا ایک ہزار762، اسلام آباد449، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 237 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔

install suchtv android app on google app store