چین میں کورونا وائرس سے 8 ماہ بعد ایک شخص کی ہلاکت، پابندیوں میں اضافہ کر دیا گیا

کورونا فائل فوٹو کورونا

چین میں 8 ماہ بعد کورونا وائرس سےایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کے بعد وائرس کےپھیلاؤ کے باعث چین کے متاثرہ شہروں میں پابندیاں بڑھادی گئیں ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور کیسز میں اضافے اور اموات کا سلسلہ جاری ہے ، چین میں 8 ماہ بعد کورونا سے ایک ہلاکت سامنے آئی ، وائرس کےپھیلاؤکےباعث چین کےمتاثرہ شہروں میں پابندیاں بڑھادی گئیں ہیں۔

دوسری جانب وائرس کی کھوج لگانے عالمی ادارہ صحت کی ٹیم چین کے شہر ووہان پہنچ گئی ہے۔

گذشتہ روز چین کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کرونا وائرس کے نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، ان کے مطابق جن افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ان میں سے 13 افراد ایسے ہیں جو حال ہی میں بیرون ملک سے آئے ہیں۔

چین کے قومی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے 42 نئے مریضوں کا تعلق مشرقی چین کے صوبے ہیئی سے ہے۔

حکومت نے صوبے ہیبی کے متعدد شہروں سمیت ملک کے شمالی حصے میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، جس کے باعث تقریباً دو کروڑ افراد گھروں تک محدود ہیں۔

خیال رہے گزشتہ ہفتے حکام نے بڑے پیمانے پر کرونا وائرس ٹیسٹ مہم شروع کی تھی اور ہیبی کے دارالحکومت آنے اور جانے والے ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی تھی جب کہ اسکولوں اور دکانوں کو بھی بند کرا دیا تھا۔

یاد رہے کہ سال 2019 کے اختتام سے شروع ہونے والی کرونا وائرس وبا سے چین میں 87 ہزار 591 افرد متاثر ہوئے تھے جبکہ 4 ہزار 634 اموات ہوئی تھیں۔

install suchtv android app on google app store