کس شہر میں کورونا کا کتنا تناسب ہے؟ اعداد و شمار جاری

کس شہر میں کورونا کا کتنا تناسب ہے؟ اعداد و شمار سامنے آگئی فائل فوٹو کس شہر میں کورونا کا کتنا تناسب ہے؟ اعداد و شمار سامنے آگئی

پنجاب کے کون کون سے شہر کرونا وبا سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں؟ جاری رپورٹ نے تشویش پیدا کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں کی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی رپورٹ جاری کی گئی ہے، پنجاب کے چھتیس اضلاع میں سب سے زیادہ متاثرہ لاہور کو قرار دیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں مجموعی کیسز و اموات کی آدھی تعداد لاہور میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کرونا کیسز و اموات میں پنجاب کے تمام شہروں میں سب سےآگے ہے جبکہ نارووال میں کروناکیسز کی تعداد میں سب سے پیچھے ہے، نارووال میں کرونا کے صرف تین سو اڑتالیس کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لیہ میں تاحال کرونا سےکوئی انتقال نہیں ہوا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کے بعد راولپنڈی کرونا کے مثبت کیسز میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں 11695افراد عالمی وبا سے متاثر ہیں، اسی طرح کرونا سے متاثرہ شہروں میں ملتان8262 کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے، فیصل آباد 6943 کیسز کےساتھ چوتھے، گوجرانوالہ4232 کیسز کیساتھ پانچویں اور گجرات3445کیساتھ چھٹےنمبرپر ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرونا سے لاہور کےبعد سب سےزیادہ اموات راولپنڈی میں ہوئیں، راولپنڈی میں اب تک عالمی وبا سے546 اموات ہوچکی ہیں، 284 اموات کےساتھ فیصل آبادتیسرےنمبرپرہے۔

دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مثبت کرونا کیسز کی مجموعی شرح6.59فیصدہے، اسوقت ملک میں مثبت کیسز کی بلند ترین شرح کراچی میں20.88فیصدہے جبکہ مثبت کیسز کی کم ترین1.23فیصد شرح گلگت بلتستان میں ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق آزاد کشمیرمیں مثبت کروناکیسز کی شرح8.70فیصد، اسلام آبادمیں4.27فیصد، راولپنڈی میں مثبت کروناکیسز کی شرح9.94فیصدہے، فیصل آباد میں مثبت کروناکیسزکی شرح2.36 اسی طرح ملتان میں 1.90فیصد ہے۔

صوبوں کے اعتبار سے کرونا کیسز میں سندھ میں مثبت کروناکیسز کی شرح12.91فیصد، بلوچستان میں10.48فیصد جبکہ خیبرپختونخوامیں مثبت کروناکیسزکی شرح4.12فیصدہے۔

این سی او سی نے اس نقطے پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ملک بھر میں اس وقت کروناک ےتشویشناک مریضوں کی تعداد2470ہے۔

install suchtv android app on google app store