ترکی کا روسی کورونا ویکسین سے متعلق اہم فیصلہ

 روسی کورونا ویکسین فائل فوٹو روسی کورونا ویکسین

ترکی نے روسی ویکسین کی خریداری کا ارادہ ترک نہیں کیا بلکہ ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی ویکسین مطلوبہ معیار پورا اترتی ہے۔

دنیا بھر کی طرح ترکی بھی اپنے شہریوں کی کرونا وائرس سے حفاظت کے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے اور اب ترکی نے روس کی تیار کردہ کرونا ویکسین خریدنے کا اٹل فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے روس سے باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے میڈیا کی ان خبروں سے متعلق سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے روس کی کورونا ویکسین خریدنے کے ارادے کو مسترد نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر روسی ویکسین ہمارے معیار پر پورا اترتی ہے تو ترکی روس کی کورونا ویکسین خریدنے کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ایک خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے خبر جاری کی تھی کہ ترکی نے روسی کورونا ویکسین کو خریدنے کا ارادہ ترک کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق روسی ویکسین میں کلینکل ٹرائلز کی شرائط کو پورا نہیں کیا گیا تاہم اس کے جواب میں ترک وزیر صحت نے اس خبر کے رد عمل میں بیان جاری کرکے اس کو مسترد کردیا اور ایسی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ ترک سائنسدانوں کی جانب سے 16 کرونا ویکسینوں کی تیاری جاری ہے تاہم اس سے قبل ترکی سنوویک اور فائزر سے کرونا ویکسین خریدنا چاہتا ہے۔

install suchtv android app on google app store