وفاقی دارالحکومت میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی اصل وجوہات سامنے آگئی

وفاقی دارالحکومت میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی اصل وجوہات سامنے آگئی فائل فوٹو وفاقی دارالحکومت میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی اصل وجوہات سامنے آگئی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس(ڈی ایچ او) اپنی تحقیقی رپورٹ کے ذریعے وفاقی دارالحکومت میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی اصل وجوہات سامنے لے آیا۔

اسلام آباد میں کورونا کے پھیلاؤ پر ڈی ایچ او نے تحقیقی رپورٹ تیار کی ہے، کورونا کے گزشتہ101روز کی تفصیلات ریسرچ رپورٹ میں شامل کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ عزیز واقارب ہیں، رشے داروں کے ملنے ملانے سے وائرس کی منتقلی بڑھی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں1720کورونا کیسز عزیزواقارب کی وجہ سے سامنے آئے۔

اسی طرح اسلام آباد میں792کورونا کیسز تعلیمی اداروں سے پھیلے، 694کیسز کے پھیلاؤ کی وجہ سیروسیاحت کو قرار دیا گیا، دارالحکومت میں دفاتر631کورونا کیسز کے پھیلاؤ کی وجہ بنے۔

ریسرچ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے اسپتال 532کوروناکیسز کے پھیلاؤ کی وجہ بنے جبکہ 26اگست تا4دسمبر16430 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 963 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 45 ہزار 324 ہوگئی۔

این سی او سی نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 60 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 547 ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store