وفاقی دارلحکومت کورونا کے زد میں، کیسز کی شرح گزشتہ روز 11.78 فیصد ہوگئی

وفاقی دارلحکومت کورونا کے زد میں، کیسز کی شرح گزشتہ روز 11.78 فیصد ہوگئی فائل فوٹو وفاقی دارلحکومت کورونا کے زد میں، کیسز کی شرح گزشتہ روز 11.78 فیصد ہوگئی

اسلام آباد  میں کورونا کے روزانہ سامنے آنے والے کیسز کی شرح گزشتہ روز 11.78 فیصد ہوگئی جو مارچ میں وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ جڑواں شہروں میں 5 افراد کی اس وائرس نے جان لے لی اور گزشتہ روز مزید 353 افراد اس بیماری کا شکار ہوئے۔

دوسری جانب عملے اور طلبہ میں وائرس کی تصدیق کے بعد 5 تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔

ان میں اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز، ایف۔ 7/2، اسلام آباد ماڈل اسکول جی۔ 7/3، اسلام آباد ماڈل کالج برائے بوائز H-9، اسلام آباد ماڈل کالج برائے گرلز F-6/2 اور اسلام آباد ماڈل کالج مالپور شامل ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ اسلام آباد میں منگل کے روز تین افراد وائرس سے ہلاک ہوئے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 917 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 226 مثبت کیسز آئے، 127 مرد اور 99 خواتین متاثر ہوئے جبکہ مژبت کیسز کی شرح 11.78 فیصد رہی۔

install suchtv android app on google app store