ایف۔پی۔ایس۔سی کے بھی 10ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ایف۔پی۔ایس۔سی میں بھی کورونا فائل فوٹو ایف۔پی۔ایس۔سی میں بھی کورونا

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے 10 ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملازمین نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے جب کہ متاثرہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد کوبھی قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.7 فیصد ہو گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں1917 ٹیسٹ گئے جن میں سے226 مثبت آئے اور کورونا کیسز کی مجموعی تعداد24 ہزار444 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کےایکٹیو کیسز کی تعداد3 ہزار686 ہے اور260 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔20 ہزار 498 کورونا کے مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہے اور اموات 7ہزار193 تک پہنچ چکی ہے۔ ملک کے15 بڑے شہروں میں کورونا مثبت کیسزکی شرح بہت زیادہ ہے۔

سندھ کے شہر حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 16.59 فیصد کے ساتھ ملک بھرمیں سب سے زیادہ ہے جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 15.38 اور ملتان میں 15.97 فیصد ہے۔

مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 14.12فیصد، میرپور11.11 فیصد، پشاور9.69، کوئٹہ8.03 اور اسلام آباد میں مثبت کیسزکی شرح7.48 فیصد ہے۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.12 ، لاہور5.37 فیصد اور راولپنڈی میں4.63 فیصد ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں 4136 مقامات پرمائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

سندھ میں ایک لاکھ 56 ہزار528 کورونا کیسز اور 2 ہزار 751 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار47 کورونا کیسز ہیں اور2 ہزار 492 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store