کورونا وائرس، امریکا نے انفیکشن کو روکنے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

عالمی وبا کووڈ نائنٹین سے شدید متاثر امریکا نے اس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز کرونا ویکسین تیار کرنے والی ٹیم آپریشن وارپ اسپیڈ کے سربراہ مونسیف سلاؤ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ امریکا میں دسمبر تک کورونا ویکسین کے بڑھتے انفیکشن کو روکنے کے لئے فوری ویکسین کے استعمال کی منظوری مل سکتی ہے۔

مونسیف سلاؤ نے بتایا کہ کرونا کی دو الگ الگ ویکسینز کلینیکل ٹیسٹ کے تیسرے مرحلے میں ہیں، تیسرے مرحلے کا کلینیکل ٹیسٹ پورا ہونے کے کچھ ہفتے بعد ملک کا محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ہنگامی صورت حال میں ان ویکسینز کو استعمال میں لانے کی منظوری دے سکتا ہے، ہمیں امید ہے کہ کرونا ویکسینز کو منظوری مل جائے گی اور دسمبر کے مہینے میں اسے کئی لوگوں کو لگایا جائےگا۔

دوسری جانب عالمی وبا (کووڈ 19) سے متاثرہ امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے ریکارڈ 1.77 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1.07 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی فارما کمپنی فائزر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کورونا ویکسین کے فیزتھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے90فیصد مؤثر نتائج سامنے آئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store