کورونا کے باعث حالات بگڑنے لگے، ماہر ڈاکٹر نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

متعدی امراض میں امریکا کے سب سے بڑے ماہر خیال کئے جانے والے ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کورونا وبا سے متعلق گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فاوچی نے کہا کہ امریکا میں کورونا کے باعث بہت مشکل صورت حال ہے اور یہ کافی پریشان کن ہے۔

ڈاکٹر فاوچی نے کہا کہ چار ماہ قبل کانگریس کے سامنے کہا تھا کہ اگر اس پر قابو نہیں پایا گیا تو ایک دن میں ایک لاکھ انفیکشن تک پہنچ سکتے ہیں، لوگوں کا خیال تھا کہ میں مبالغہ آرائی سے کام لے رہا ہوں، آج حقیقت سامنے آرہی ہے اب دیکھو کیا ہو رہا ہے، یہ ہمارے بُری خبر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے یہ باتیں کئی بار عوامی سطح پر کہی ، جس کا مطلب لوگوں کو ڈرانے کے لئے نہیں، بلکہ حقیقت کا جائزہ لینے کے لیے کہ صحیح صورتحال کیا ہے۔

ڈاکٹر فاوچی کے مطابق امریکا میں دس ملین کرونا متاثرین ہیں، تقریبا ڈھائی لاکھ افراد ہلاک اور 60 ہزار ہسپتال میں داخل ہیں۔

ڈاکٹر فاؤچی کا مزید کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ صحت عامہ کے اقدامات، ملک میں لاک ڈاؤن کے بجائے ماسک پہننا، سماجی فاصلہ ، بھیڑ والی جگہوں پر اجتماع سے گریز اور گھر کے اندر رہ کر ہاتھ دھونا، یہ آسان عمل ہے اور یہی وبا کا رخ موڑ سکتا ہے اور ہمیں بھی یہی کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فاؤچی وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کے رکن ہیں۔

install suchtv android app on google app store