عوام کیلئے بری خبر: 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

ادویات فائل فوٹو ادویات

مہنگائی کے مارے عوام کے لئے ایک اور بری خبر آگئی،جان بچانے والی چورانوے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری بائیس ستمبر کو کابینہ نے دی تھی، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ،حکومت نے ڈرگ مافیا کے آگے گھٹنے ٹھیک دئیے۔

چورانوے دواؤں کی قیمتوں میں نو سے دو سو باسٹھ فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔ ادویات میں ‏بخار، سردرد، امراض قلب، ملیریا، شوگر، گلے میں خراش اور فلوکی دوائیں شامل ہیں۔

حکومتی ناقص پالیسیوں کی بھنٹ چڑنے والی ادویات میں ‏اینٹی بائیوٹکس،پیٹ درد،آنکھ،کان،دانت،منہ،بلڈ انفیکشن کی دوائیں، ‏جلد کے امراض، زچگی کے بعد استعمال ہونیوالی ادویات سمیت مختلف دوائیں منہگی ہوگئی،‏68 مقامی دواؤں اور 26 امپورٹڈ دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

حکومت کا کہنا ہے ‏مارکیٹ میں دواؤں کی دستیابی کم ہونےسےوفاقی حکومت کو مجبوراً اضافہ کرنا پڑا۔

‏ڈالرکی قدر میں اضافہ اورخام مال منہگا ہونا بھی وجہ بنی، ‏فارماسوٹیکل کمپنیاں جون 2021تک قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی مجاز نہیں ہونگی۔

 

install suchtv android app on google app store