پاکستان میں کورونا وائرس سے جانبحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار759ہوگئی

  • اپ ڈیٹ:
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید14 افراد دم توڑ گئے فائل فوٹو عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید14 افراد دم توڑ گئے

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید14 افراد دم توڑ گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار759ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے885نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ30 ہزار200 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں3 لاکھ11ہزار814 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد11 ہزار627ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 342 اور سندھ میں 2 ہزار 604 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 271، اسلام آباد میں 214، بلوچستان میں 149، ‏گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 87 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 19 ہزار300ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 3 ہزار 314، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار449، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار189، بلوچستان میں 15 ہزار 859، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 200 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 889 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف اب ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store