جاپان کا کورونا ویکسین سے متعلق اہم اعلان

کووڈ 19 کی ویکسین فائل فوٹو کووڈ 19 کی ویکسین

جاپانی کابینہ نے شہریوں کو کووڈ 19 کی ویکسین مفت فراہم کرنے کے مسودے کی توثیق کر دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کی کابینہ نے کرونا وائرس ویکسین کی مفت فراہمی اور ویکسین سے پیدا ہونے والے امکانی صحت کے مسائل کی مفت دیکھ بھال کی فراہمی کے ایک مسودے کی توثیق کر دی ہے۔

مسودے میں کہا گیا ہے کہ جاپانی عوام بلا خوف وخطر ویکسین لیں، بلدیاتی اداروں کی جانب سے انہیں انجیکشن فراہم کئے جائیں گے اور اس کے تمام اخراجات مرکزی حکومت برداشت کرے گی۔

مسودے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویکسین کے استعمال سے صحت کے دیگر مسائل پیدا ہوتے ہیں تو اس کے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی ۔

واضح رہے کہ حکومت جاپان نے امریکہ اور برطانیہ کے ادویات ساز اداروں سے اُن کی ممکنہ تیار کردہ ویکسینز کی فراہمی لینے پر اتفاقِ رائے کیا ہے، حکومت جاپان مالی سال 2021 کی پہلی ششماہی میں ملک بھر میں مفت ٹیکے لگانے شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

install suchtv android app on google app store