کیا سردی میں بھی ’سن بلاک‘ کا استعمال کرنا چاہیے؟

سرد موسم میں سن اسکرین کا استعمال آپ کی جلد کو کتنے فائدے پہنچاسکتا ہے آئیے جانتے ہیں۔ فائل فوٹو سرد موسم میں سن اسکرین کا استعمال آپ کی جلد کو کتنے فائدے پہنچاسکتا ہے آئیے جانتے ہیں۔

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سَن اسکرین کا استعمال صرف موسم گرما میں ہی کیا جاتا ہے۔ اگر کچھ ایسے ہی خیالات آپ کے بھی ہیں تو اب وقت آ گیا ہے کہ انہیں تبدیل کر دیں۔

کیونکہ سن اسکرین کا استعمال خشک وسرد موسم میں بھی آپ کی جلد کے لیے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ گرم موسم میں۔

سرد موسم میں سن اسکرین کا استعمال آپ کی جلد کو کتنے فائدے پہنچاسکتا ہے آئیے جانتے ہیں۔

جلد پر براہ راست پڑنے والی یہ شعاعیں سن برن کا سبب بنتی ہیں اگرچہ گرم موسم میں یہ شعاعیں زیادہ طاقتور ہوجاتی ہیں لیکن سرد موسم میں بھی یہ شعاعیں جلد کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہیں۔

چونکہ سرد موسم میں سورج زمین سے زیادہ نزدیک ہوجاتا ہے لہٰذا جلد کے دھوپ سے جھلسنے کے خطرات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

کینسر کے خطرے میں کمی
سن اسکرین کے استعمال کی اہم وجہ جلد کے کینسر کے خطرات سے نمٹنا بھی ہے۔

اسکن کیئر فاؤنڈیشن کے طبی ماہرین کے مطابق،ایس پی ایف 15سن اسکرین کا باقاعدہ استعمال جلد کے کینسر کی دوسری عام قسم اسکیومس سیل کارکینوما (SCC)کا خطرہ40 فیصد جب کہ جلدی کینسر کی خطرناک قسم میلانوما کاخطرہ 50 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

اگر آپ بھی تاعمر اپنی جلد کو ایور گرین دیکھنا چاہتے ہیں تو سن اسکرین کا لازمی استعمال کریں ،جلد کے کینسر کی وجہ بننے والی سورج کی UVBشعاعیں جلد سے کولیجن ختم کرکے آپ کو عمر سے بڑا دکھانے کا باعث بنتی ہیں۔

سن اسکرین کے فوائد سے متعلق کیے گئے ایک اور بین الاقوامی مطالعاتی نتائج کے مطابق سن اسکرین کا باقاعدگی سے استعمال عمر بڑھنے کے عمل کو 24 فیصد کم ظاہر کرتا ہے۔

شمالی علاقہ جانے والے افراد کے لیے زیادہ ضروری

سرد موسم میں شمالی علاقہ جات کی سیر پر جانے والے افراد زیادہ 30 سے 50 ایس پی ایف والے سن اسکرین کا استعمال لازمی کریں۔ برف یو وی شعاعوں کی عکاسی کرتی ہے لہٰذا ان علاقہ جات جانے والے افراد کے لیے سن اسکرین کا استعمال زیادہ ضروری تصور کیا جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store