وفاقی دارالحکومت کے میڈیکل کالج میں مزید 8 کورونا کیسز سامنے آگئے

  • اپ ڈیٹ:
 کورونا کیسز فائل فوٹو کورونا کیسز

وفاقی دارالحکومت کے میڈیکل کالج میں 8 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے ایک ہفتے کے لیے کالج کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کالج انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کالج میں یکم نومبر تک تدریسی عمل معطل رہے گا۔ طلبہ کو گھر پر رہ کر کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک اور تعلیمی ادارے میں کورونا کے دو کیسز سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز آئی نائن ون میں 2 کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تعلیمی ادارے کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت کے پانچ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ڈی ایچ او نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایک نجی یونیورسٹی میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد جامعہ کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو بھی سیل کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا تھا۔

اسلام آباد ماڈل اسکول جی سکس ون اور تھری میں 2 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ جی الیون فور میں نجی اسکول میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

اسلام آباد میں ایچ ایٹ ون اور فور میں نجی کالجز میں دو، دو کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ آئی نائن ون کے نجی اسکول میں کورونا کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ڈی ایچ او کی جانب سے متعلقہ اداروں کو ارسال کیے گئے خطوط میں تعلیمی اداروں کے احاطہ کو فوری طور پر بند کرکے ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کے نجی اسکول میں کورونا کے دو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے نجی اسکول کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store