ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ فائل فوٹو ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

وفاقی حکومت و ڈریپ نے ایک بار پھر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

پچھلے ایک ماہ میں دو مرتبہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ اس بار 253 ادویات کی قیمتوں میں 22% سے 35% تک اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق کینسر، دل، شوگر، معدہ، دماغ، ٹی بی، جلد، ویکسین انفلوئنزا، جوڑوں کے درد سمیت جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

آج منظر عام پر آنے والے نوٹیفکیشن پر 5 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔ خیال رہے پچھلے مہینے 17 ستمبر کی تاریخ کا نوٹیفکیشن 29 ستمبر کو منظر عام پر آیا تھا۔ مذکورہ نوٹیفکیشن کے مطابق 94 ادویات کی قیمتوں میں 510% تک اضافہ کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store