موسمی انفلوئنزا ویکسین کی قیمت مقرر، مقصد بھی واضح کر دیا

موسمی انفلوئنزا ویکسین فائل فوٹو موسمی انفلوئنزا ویکسین

دبئی میں موسمی انفلوئنزا ویکسین کی قیمت پچاس درہم مقرر کردی گئی ہے،اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو موسمی انفلوئنزا سے بچانا ہے۔

دبئی کے محکمہ صحت نے حال ہی میں موسمی انفلوئنزا ویکسین کی افادیت سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ابلاغی مہم شروع کی تھی۔ جس کا مقصد عوام کا آگاہ کرنا ہے کہ موسمی انفلوئنزا سے کون لوگ زیادہ متاثر ہوں گے اور انہیں یہ ویکسین لینا کیوں ضروری ہے۔

دبئی کے محکمہ صحت نے عوام الناس کو یقین دلایاہے کہ انفلوئنزا ویکسین بے ضرر ہے،مذکورہ ویکسین لینے والے موسمی انفلوئنزا سے بڑی حد تک محفوظ ہوجاتے ہیں۔

اس کے علاوہ دبئی محکمہ صحت نے اطمینان دلایا ہے کہ یہ ویکسین مقامی شہریوں، پینسٹھ برس سے زیادہ عمر کے تارکین وطن، حاملہ خواتین، پانچ برس سے کم عمر کے بچوں اور انفلوئنزا کے اثرات سے زیادہ متاثر ہونے والے زمروں میں شامل افراد کے لیے مفت ہے۔

install suchtv android app on google app store