قوت مدافعت کیلئے انفلوئنزا ویکسین کا کیا کردار ہے؟

  • اپ ڈیٹ:
 ویکسین فائل فوٹو ویکسین

سعودی حکومت نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ نزلہ زکام کھانسی اور بخار وغیرہ میں انفلوئنزا ویکسین کے استعمال سے قوت مدافعت میں کمی نہیں آتی، شیری کسی خوف کا شکار نہ ہوں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہا ہے ہر سال انفلوئنزا ویکسین لینے سے مدافعتی نظام کمزور نہیں ہوتا،بلکہ انفلوئنزا وائرس کے خلاف مدافعتی نظام مزید مضبوط ہوجاتا ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ اگر ہر سال موسمی انفلوئنزا ویکسین لینے سے مدافعتی نظام کمزور ہوتا تو وزارت صحت یہ ویکسین لینے کا مشورہ ہرگز نہ دیتی۔

وزارت صحت نے اس سے قبل بیان جاری کرکے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو متنبہ کیا تھا کہ موسمی انفلوئنزا صحت کے لیے خطرناک ہے، اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

وزارت کا کہنا تھا کہ پہلی فرصت میں موسمی انفلوائنزا ویکسین لیں یہ ویکسین ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں مہیا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت صحت سے ٹوئٹر پر استفسار کیا گیا تھا کہ کیا انفلوئنزا ویکیسن سے مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے۔

موسمی انفلوئنزا ایک متعدی بیماری ہے جس کا سبب ایک وائرس ہے جو کہ بڑی آسانی سے ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہوجاتا ہے۔

موسمی انفلوئنزا کے جراثیم پوری دنیا میں گردش کر رہے ہیں یہ کسی بھی جنس، عمر اور علاقے کو متاثر کرسکتے ہیں، موسمی فلو ایک بین الاقوامی مرض کی صورت اختیار کیے ہوئے ہے کرہ ارض کے شمالی علاقوں میں یہ مرض موسمِ سرما میں پھیلتا ہے اور کرہ ارض کے جنوبی حصوں میں موسم گرما میں پھیلتا ہے۔

موسمی انفلوئنزا کی علامات

موسمی انفلوئنزا کی عمومی علامات میں اچانک بخار کا ہوجانا، زیادہ تر خشک کھانسی، سر میں درد ، پٹھوں اور جوڑوں میں درد ، گلے کا خراب ہونا ، ناک کا بہنا شامل ہیں۔

عام علامات میں سر درد، بخار، پٹھوں اور جوڑوں میں درد، کھانسی اور ناک کا بہنا، گلے کا خراب ہونا شامل ہیں۔ یہ علامات عام نزلہ و زکام میں بھی پائی جاتی ہیں لیکن سیزنل انفلوئنزا میں ان علامات کی شدت کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store