24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ، عالمی ادارہ صحت کا تشویش کا اظہار

عالمی ادارہ صحت فائل فوٹو عالمی ادارہ صحت

عالمی وبا ‘کوروناوائرس’ کے پھیلاؤ کے بعد دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، ایک دن میں حیران کن طور پر 3 لاکھ 38 ہزار 779 کیسز پہلی بار سامنے آئے۔

عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے اپنی چونکا دینے والی رپورٹ میں تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ستمبر سے کرونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 3 لاکھ 38 ہزار 779 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل رواں ماہ 2 اکتوبر کو 3 لاکھ 30 ہزار 340 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جو ایک دن میں سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والے کیسز قرار دیے گئے تھے، لیکن تازہ صورت حال نے پہلے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے کیسز میں سب سے زیادہ مریض یورپ میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 96 ہزار 996 بنتی ہے، اور یہ یورپ میں بھی پہلی بار سب سے زیادہ سامنے آنے والے کیسز ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا کے زیادہ کیسز رپورٹ تو ہوئے لیکن اموات کی شرح معمول کے مطابق ہی رہی۔ ممکنہ طور پر کرونا کی ٹیسٹنگ بڑھانے سے کیسز بھی زیادہ سامنے آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کے حملے جاری ہیں، مہلک وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 10لاکھ 66 ہزار ہوگئی جبکہ 3 کروڑ 67 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ امریکا، یورپ، بھارت سمیت درجنوں ممالک مہلک وائرس کی لپیٹ میں ہے، کئی ملکوں میں وبا نے اپنی دوسری لہر بھی دکھایا شروع کردی ہے۔

پوری دنیا جہاں کرونا سے مقابلہ کررہی ہے کہ وہیں ویکسین کی تیاری کے لیے بھی متعدد کمپنیاں اپنی کاوشیں بروئے کار لارہی ہیں لیکن بدقسمتی سے اب تک کوئی بھی مؤثر اور حتمی ویکسین تیار نہیں ہوئی۔

install suchtv android app on google app store