کورونا وائرس: مؤثر ویکسین کی تیاری، عالمی ادارہِ صحت نے بیان جاری کردیا

عالمی ادارہِ صحت فائل فوٹو عالمی ادارہِ صحت

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گبریوسس نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے امید نظر آنے لگی، رواں سال کے آخر تک ویکسین تیار ہونے کا امکان ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف بنائی جانے والی مؤثر ویکسین رواں سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’اب ہمیں امید نظر آرہی ہے، اب وقت ہے کہ سیاسی رہنما ویکسین کی برابر کی تقسیم کے حوالے سے حکمتِ عملی مرتب کریں تاکہ جب دوا دستیاب ہو تو اس کی برابری کے حساب سے تقسیم کی جائے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اب بہت زیادہ امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک ماہرین کامیاب ویکسین بنالیں گے۔ اس وقت 9 کمپنیوں کی ویکسین مختلف مراحل میں ہیں جن کے حتمی نتائج نومبر تک آجائیں گے‘۔

ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ ’ویکسین کی منظوری کے بعد بڑے پیمانے پر خوارک کی تیاری اور تقسیم کی جائے گی‘۔

یاد رہے کہ یورپین یونین کے محکمہ صحت نے امریکی اور جرمنی کی ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے تیارہ کردہ کورونا ویکسین کے نتائج دیکھنے کا آغاز کیا اور دونوں ہی ویکسینز کو کرونا کے خلاف کامیاب قرار دیا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت نے ویکسین کی تقسیم کے حوالے سے جو حکمتِ عملی مرتب کی اُس کے مطابق 2021 کے آخر تک 2 ارب لوگوں تک ویکسین پہنچا دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store