کورونا وائرس جلد کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ اعصابی نظام کو بھی نقصان پہنچانے لگا

اعصابی نظام فائل فوٹو اعصابی نظام

امریکا کے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جلد کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ اندرونی اعضا کو بھی نقصان پہنچانے لگا ہے، ہر دس میں سے 8 مریضوں کو اعصابی تکالیف کی شکایت کا سامنا ہے۔

شکاگو کے اسپتالوں میں موسمِ بہار کے دوران کورونا سے متاثر ہونے والے 509 مریضوں میں سے 82 فیصد کو اعصابی علامات دیکھنے میں آئیں۔

امریکا میں شائع ہونے والے طبی جریدے ’اینلز آف کلینیکل اینڈ ٹرانسلیشن نیورولوجی‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے بتایا کہ کرونا مریضوں میں اعصابی تکالیف کی علامات تواتر کے ساتھ دیکھنے میں آرہی ہیں۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ شخص میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کی صورت ابتدائی علامات سامنے آئیں، بعد ازاں وائرس نے اندرونی اعضا اور جلد کو بھی نقصان پہنچایا۔

ماہرین کے مطابق متاثرہ شخص کا نظام انہظام، دماغ اور اعصابی نظام بھی متاثر ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریض کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا سے متاثر ہونے والے 45 فیصد مریضوں کو پٹھوں میں تکلیف اور 38 فیصد کو سر درد کی شکایت تھی،اسی طرح تقریباً ایک تہائی مریضوں کی دماغی ساخت یا پھر دماغی افعال میں تبدیلیاں رونما ہوئیں۔

ماہرین کے مطابق 30 فیصد مریض ایسے تھے جنہیں چکر آنے، 16 فیصد کو ذائقے یا خوشبو کی حس ختم ہونے کی علامت ظاہر ہوئی۔

install suchtv android app on google app store