رواں برس کے آخر میں ویکیسن آنے کی امید ظاہر

رواں برس کے آخر میں ویکیسن آنے کی امید ظاہر فائل پوٹو رواں برس کے آخر میں ویکیسن آنے کی امید ظاہر

عالمی ادارہ صحت کے زیر نگرانی 9 کورونا ویکسینز پر کام جاری ہے اور رواں برس کے آخر میں ویکیسن آنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

ویکسین بننے پرآئندہ سال 2 ارب خوراکیں دنیا میں تقسیم کی جائیں گی جس کیلئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کورونا ویکسین کی تقسیم کا پلان تیار کر لیا گیا ہے جس میں ساٹھ سے زائد امیرممالک شامل ہیں لیکن امریکہ اور چین کو شامل نہیں کیا گیا۔ اس پروگرام میں مجموعی طور پر 156 ممالک شریک ہیں۔

مائیکرو سافٹ ویئر کے بانی بل گیٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین جلد بنی تو آئندہ سال کے آخر تک امیر ممالک معمولات زندگی کی طرف لوٹآئیں گے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں تین سال لگ سکتے ہیں۔

بل گیٹس نے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے دنیا کو650 ملین ڈالر کی امداد دی ہے جو کہ کسی بھی انفرادی شخص کی جانب سے دی گئی سب سے زیادہ امداد ہے۔ اس رقم کو ویکسین بنانے اور غریب ممالک تک پہنچانے میں استعمال کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک بار ویکسین تیار ہوگئی تو پھر ہمیں اس کی بلا تفریق فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا اور صرف امیروں کو تقسیم کرنے سے وبا ختم نہیں ہوگی۔

install suchtv android app on google app store