ڈیرہ غازی خان اور وہاڑی میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ

ڈیرہ غازی خان اور وہاڑی میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ فائل پوٹو ڈیرہ غازی خان اور وہاڑی میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ

پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان اور وہاڑی میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق نئے پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد پنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد بارہ ہو گئی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان سے متاثرہ بچے کی عمر 22 ماہ ہے جب کہ وہاڑی میں متاثرہ بچے کی عمر 89 ماہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہاڑی میں بچے کی بائیں ٹانگ پولیو سے متاثرہ ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان میں بچے کی دائیں ٹانگ پولیو سے متاثر ہوئی ہے۔

دونوں بچوں کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے، نئے پولیو کیسز کے سامنے آنے کے بعد پنجاب میں پولیو کیسز کی تعداد 12 ہو گئی ہے جب کہ پاکستان بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 77 ہو گئی ہے۔

ند روز قبل ملک بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا اور چھوٹے بڑے تمام شہروں میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

کورونا وبا کے سات ماہ بعد اسلام آباد سمیت ملک کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کشمیر میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی۔

قومی انسداد پولیو مہم میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

install suchtv android app on google app store