کورونا وائرس سے کتنی اموات کا خدشہ؟ ڈبلیو ایچ او نے خبردار کر دیا

کورونا وائرس سے 20 لاکھ اموات کا خدشہ ہے فائل فوٹو کورونا وائرس سے 20 لاکھ اموات کا خدشہ ہے

عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی عدم موجودگی کے نتیجے میں کورونا سے اموات کی تعداد 20 لاکھ سے دگنی ہوجائیں گی۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم نے تمام ممالک پر زور دیا کہ اگر ان میں سے کسی نے کورونا کے خلاف ویکسین تیار کرلی تو وہ دنیا کے ساتھ شیئر کرے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 30 لاکھ سے تجاویز کرچکی ہے جبکہ 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں کورونا وبا سے عالمی معیشت تباہ حال ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی ڈائریکٹر مائیکل ریان نے صحافیوں کو بتایا کہ '10 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ تعداد 20 لاکھ ہونے سے قبل اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے'۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ 'کیا ہم اجتماعی طور پر وہ کام کرنے کے لیے تیار ہیں جو اموات میں اضافے سے بچائے؟'

ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ 'اگر ہم ان اقدامات کو نہیں کرتے ہیں تو ہاں! ہم 20 لاکھ کی تعداد کو دیکھ رہے ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اس سے کہیں زیادہ ہے'۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے اقوام متحدہ کے ورچوئل اجلاس میں اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 'جس کسی نے بھی ویکسین تیار کرلی ہے وہ ضرور دیگر ممالک کے ساتھ شیئر کرے کیونکہ یہ عالمی ذمہ داری اور یہ اخلاقی ذمہ داری ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'شاید کچھ لوگوں کو قلیل مدتی فائدہ یا نفع بھی نظر آئے لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں انسانیت کی بقا اہم ہے'۔

دوسری جانب جاپان کے وزیراعظم یوشیہدا سوگا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگلے سال کے موسم گرما میں جاپان ٹوکیو اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے لیے پرعزم ہے کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انسانیت نے وبائی امراض کو شکست دے دی ہے۔

لیکن دنیا بھر کورونا کیسز میں مسلسل اضافے سے یہ خدشات لاحق ہے کہ آیا اس وبا سے اگلے سال بھی چھٹکارہ ممکن ہوسکے گا؟

ادھر برازیل میں حکام نے ریو ڈی جنیرو کے کارنیول کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

دنیا کے سب سے بڑے ٹینس مقابلوں میں سے ایک دن میں صرف ایک ہزار مداحوں کو اجازت دی جارہی ہے جس کا مطلب ہے 'اربوں یورو کا نقصان' ہونے کا امکان ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ امریکا میں کورونا کے کیسز 70 لاکھ سے تجاویز کرچکے ہیں جو عالمی آبادی کا صرف 4 فیصد حصہ ہونے کے باوجود عالمی سطح کا پانچواں حصہ ہے۔

install suchtv android app on google app store