امیر اقوام کورونا وائرس کی ویکسین پر تسلط جما رہی ہیں، سماجی ادارے آکسفیم

کورونا ویکسین فائل فوٹو کورونا ویکسین

بین الاقوامی سماجی ادارے آکسفیم کا کہنا ہے کہ امیر اقوام کورونا وائرس کی ویکسین پر تسلط جما رہی ہیں۔

آکسفیم انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر اقوام کے چھوٹے گروہ نے تمام ویکسینز کا نصف سے زیادہ پہلے ہی خرید لیا ہے، جنہیں مستقبل قریب میں تیار کیا جانا ہے جبکہ دنیا کی زیادہ تر آبادی کے لیے بہت ہی کم ویکسین چھوڑی گئی ہے۔

بین الاقوامی سماجی ادارے آکسفیم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ایک ویکسین لینے کے لیے فی الحال پانچ سرفہرست امیدوار ہیں۔

آکسفیم نے ان معاہدوں کا مطالعہ کیا جن پر مینوفیکچررز اور حکومتوں بشمول یورپی کمیشن کے مابین پہلے ہی دستخط کیے جا چکے ہیں، جو یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کی طرف سے بات چیت کر رہا ہے۔

حال ہی میں کورونا وائرس کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے دریافت کیا تھا کہ کووڈ 19 کی وبا کا باعث بننے والا وائرس چمگادڑوں میں پایا جاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا ارتقا اس پرندے میں پائے جانے والے دیگر وائرسز کے ساتھ 40 سے 70 سال قبل ہوا، چمگادڑوں میں یہ وائرس دہائیوں پہلے سے موجود تھا مگر اس کا علم پہلے نہیں ہوسکا۔

سائنسدانوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ چمگادڑوں کے بہتر نمونے وبائی جراثیموں کی شناخت اور مستقبل میں وبائی امراض کی روک تھام کے لیے بہت ضروری ہیں۔

install suchtv android app on google app store