ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 6952 رہ گئی

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد چھ ہزار نو سو باون ہوگئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ سو چالیس نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 34 ہزار 544 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔ 640 افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 671 ہوگئی۔

اب تک31 لاکھ 60 ہزار924 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 626، پنجاب میں 98 ہزار 368، خیبرپختونخوا میں 37 ہزاز 317، اسلام آباد میں 16 ہزار 124، بلوچستان میں 14 ہزار 269 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 517 اور گلگت بلتستان میں 3 ہزار 450 تعداد ہوگئی۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1 موت رپورٹ ہوئی جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 416 ہوگئی۔ 

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 952 ہوگئی۔ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 92 ہزار 303 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ ‏ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 837 مریض زیرعلاج ہیں۔ ایک سو چھ مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

install suchtv android app on google app store