کورونا اینٹی باڈیز کی شرح میں اضافے سے ہارڈ ایمیونیٹی حاصل کرنا ممکن ہوسکتا ہے

 کورونا اینٹی باڈیز کی شرح میں اضافے سے ہارڈ ایمیونیٹی حاصل کرنا ممکن ہوسکتا ہے فائل پوٹو کورونا اینٹی باڈیز کی شرح میں اضافے سے ہارڈ ایمیونیٹی حاصل کرنا ممکن ہوسکتا ہے

 کورونا وائرس پر ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 1675 نمونوں میں کورونا کی اینٹی باڈیز کی شرح 36 فیصد سامنے آئی ہے

اگر اینٹی باڈیز کی یہ شرح 60 سے 70 فیصد تک پہنچ جائے تو ہارڈ ایمیونیٹی کو حاصل کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی ادارہ برائے امراض خون میں مئی جون جولائی کے مہینوں میں کی گئی تحقیق میں شریک ماہرین کے مطابق تحقیق میں ہیلتھ کئیر ورکرز، کمیونٹی اور صنعتی ورکرز کے 1675 نمونے حاصل کئے گئے صنعتی ورکرز میں کورونا کی اینٹی باڈیز کی شرح 50.3 فیصد سامنے آئی۔

کمیونٹی پاپولیشن میں کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز کی شرح 34 فیصد سامنے آئی ہے، جبکہ ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کی اینٹی باڈیز کی شرح سب سے کم 13.2 فیصد سامنے آئی۔

مجموعی طور پر تمام نمونوں میں کورونا کی اینٹی باڈیز کی شرح 36 فیصد سامنے آئی ہے، جبکہ اگر اینٹی باڈیز کی یہ شرح 60 سے 70 فیصد تک پہنچ جائے تو ہارڈ ایمیونیٹی کو حاصل کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 7 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 6,415 ہو گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store