کیا چینی کے استعمال سے جسم میں کیلشیم کی کمی پیدا ہوجاتی ہے؟؟؟ مفید تحقیق آگئی

کیلشیم ہڈیوں کیلئے نہایت ضراری ہے فائل پوٹو کیلشیم ہڈیوں کیلئے نہایت ضراری ہے

خواتین میں آسیٹو پروسس کی بیماری عمر ڈھلنے کی وجہ سے ہو تی ہے۔اس بیماری میں جسم کی ہڈیا ں کھو کھلی ہو کر چوڑی ہو جا تی ہیں دراصل چالیس سال سے اوپر خواتین کو کیلشیم کی کمی کی وجہ سے آسیٹو پروسس کا مسئلہ شروع ہو جا تا ہے۔

خواتین اپنے دور حیات میں بہت کم کیلشیم کا استعمال کرتی ہیں۔ اس لیے وہ اس بیماری سے زیا دہ متاثر ہوتی ہیں۔ جسم میں کیلشیم کی کمی کی وجہ سے پٹھوں میں درد شروع ہو جا تا ہے اور یہ درد اتنی شدید نوعیت تک بڑھ جا تا ہے کہ پٹھوں میں کچھاؤ کا سبب بنتا ہے۔

خواتین کو یہ بیماری مردوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے اور اس کے باعث نروس سسٹم بُری طرح متاثر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

خوا تین میں کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہیموگلوبن کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

کیلشیم کی کمی کے با عث ہڈیاں اور دانت کمزور ہو جاتے ہیں۔ جن بچوں اور بوڑھوں کو اس کا مسئلہ ہوتاہے وہ ہر وقت ٹھنڈ اور انفیکشن سے متاثر رہتے ہیں۔ وزن میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے ۔ جسم میں کیلشیم کی کمی کو پوراکرنے کے لیے ایک آسان سا ٹوٹکا یہ ہے۔

چینی:

عام طور پر گھروں میں استعمال ہونے والی چینی خاص طور پر ہڈیوں کی خستگی کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ یہ انسانی جسم میں موجود معدنی اجزاء مثلاً کیلشیم اور فاسفورس کے توازن پر منفی اثر ڈالتی ہے جبکہ یہ دونوں معدنی اجزاء ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کیلئے ضروری ہوتے ہیں۔ چینی کو جزو بدن بننے کیلئے کیلشیئم کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب جسم کو آپ کی غذاؤں سے اضافی کیلشیئم نہیں ملتی تو وہ چینی کے انجذاب کے لیے درکار کیلشئیم ہڈیوں سے کھینچ لیتا ہے۔

کیفین:

ایک تحقیق کے مطابق کیفین ہڈیوں کے نقصان کا سبب بنتی ہے۔ بڑی عمر کے افراد کیلئے یہ بات کافی اہم ہے کیوں کہ انہیں حاصل ہونے والی تمام کیلشیئم ہڈیوں کیلئے درکار ہوتی ہے۔ کیفین ہڈیوں میں سے کیلشیئم کھینچ لیتی ہے۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store