چند گھریلو نسخوں سے سر کی خُشکی کا چھٹکارا

سر کی خُشکی ختم کرنا اب نہایت آسان ہو گیا فائل پوٹو سر کی خُشکی ختم کرنا اب نہایت آسان ہو گیا

سر میں خُشکی کی سب سے بڑی وجہ شیمپو کا زیادہ استعمال ہے، شیمپو میں پائے جانے والے کیمیکلز ہماری جلد کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں، اِس کے علاوہ ہر وقت سر کو ڈھانپ کر رکھنے سے خُشکی ہوتی ہے۔

بالوں کو صاف نہ رکھنے سےسر میں خُشکی کی پیداور ہوتی ہے اور ذہنی دباؤ بھی خُشکی کی ایک بڑی وجہ ہے

لیوں کا رس:

لیموں میں قُدرتی طور پر سائٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے جو سر سے خُشکی کے ذرّات کو نکالنے میں مدد کرتا ہے، خُشکی سے نجات پانے کے لیے لیموں کے رس کا استعمال اِس طرح سے کیا جائے کہ روئی لے کر اُس کو لیموں کے رس میں بھگوئیں اور  سر کی جِلد پر جہاں جہاں خُشکی ہے وہاں لگائیں اِس نسخے سے خُشکی ختم ہونے میں مدد ملے گی۔

کھانے کا سوڈا:

کھانے کا سوڈا ہر گھر کے باورچی خانے کا اہم جزو ہے، اِس میں موجود اینٹی فنگس خصوصیات سر کی جِلد سے خُشکی ختم کرنے میں اور سر کی جِلد پر قُدرتی تیل پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اِس کا طریقہ استعمال یہ ہے کہ پہلے اپنے بالوں کو گیلا کرلیں اور سر کی جلد پر کھانے کا سوڈا لگائیں، اِس کے بعد اپنے ہاتھ سے رگڑیں اور کُچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں، کُچھ دیر کے بعد اپنے سر کو صرف پانی سے دھولیں، شروع میں آپ کو اپنے بال خُشک لگیں گے لیکن بعد میں آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کے سر کی جِلد پر قُدرتی تیل پیدا ہورہا ہے اور خُشکی ختم ہر رہی ہے۔

ایلوویرا:

ایلو ویرا وٹامنز، پروٹین اور معدنیات کی خصوصیات سے مالا مال ہے اور اِس میں اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل کی خصوصیات بھی ہوتی ہیں، ایلو ویرا سے سر کی خُشکی ختم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ خُشکی والے حصوں پر ایلو ویرا جیل لگالیں اور کُچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں، پھر سر کو دھولیں، اِس سے خُشکی ختم ہوجائے گی۔

install suchtv android app on google app store