24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق فائل فوٹو 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ(covid.gov.pk) کے مطابق مزید 10اموات کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 328 ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 424 افراد میں کورونا کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 14 ہوچکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 21 ہزار 744 ٹیسٹ کیےگئے جب کہ ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 8 ہزار 761 رہ گئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا سے 6، بلوچستان میں 2 اور پنجاب اور آزاد کشمیر میں ایک،ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں اب تک کورونا سے ایک لاکھ 29 ہزار 827 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 2 ہزار 415 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں 96 ہزار 983 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور یہاں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 205 ہوچکی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 36 ہزار 340 جب کہ اموات کی تعداد 1255 ہے۔

بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 935 اور جاں بحق افراد کی تعداد 143 ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 15 ہزار 689 اور ہلاکتوں کی تعداد 175 ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 305 کیسز اور 64 اموات جب کہ گلگت بلتستان میں 2 ہزار 935 کیسز اور 71 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store