اب گرتے، مُرجھاتے، روکھے بالوں سے پائیں چُھٹکارہ، کڑی پتے کے حیرت انگیز فوائد جانئے

 کڑی پتے کا استعمال بالوں کے لیے نہایت مفید فائل فوٹو کڑی پتے کا استعمال بالوں کے لیے نہایت مفید

غذائیت سے بھرپور کڑی پتے کا استعمال متعدد غذاؤں میں کیا جاتا ہے جبکہ بالوں کی صحت کے لیے بھی اس کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

بھاگتی دوڑتی، مصروف زندگی میں بالوں کی دیکھ بھال کرنا ایک مشکل کام ہے مگر گرتے، روکھے سوکھے اور بے جان بالوں سے ہر کوئی جان چھڑانا چاہتا ہے، بالوں کے مسائل خاص کر گرتے بالوں کے علاج کے لیے کڑی پتے کے تیل کا استعمال بہترین ثابت ہوتا ہے ۔

پروٹین اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور کڑی پتّا بالوں کو جھڑنے سے روکتا ہے اور صحت مند گھنا اور کالا بناتا ہے ، بالوں کو سفید ہونے سے روکتا ہے، کڑی پتا ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ کا کام بھی کرتا ہے۔

کڑی پتے کا تیل گھر میں ہی آسانی سے بنایا جا سکتا ہے جس کا استعمال چند دنوں میں حیرت انگیز نتائج دیتا ہے، کڑی پتے کا تیل بنانے کے لیے صرف دو آسانی سے دستیاب اجزا کی ضرورت پڑتی ہے جس میں تیل اور کڑی پتّا شامل ہیں ۔

کڑی پتے کا تیل گھر میں بنانے کا طریقہ

کڑی پتے کا تیل گھر میں بنانے کے لیے ایک کپ کھوپرے کا تیل اور ایک مٹھی کے قریب کڑی پتے لے لیں، کھوپڑے کے تیل اور کڑی پتے کو ایک کانچ کے برتن میں ڈال لیں ۔

اب چولہے پر کسی بڑے پتیلے میں پانی ڈال کر ابالیں اور کانچ کے برتن کو اس میں رکھ دیں ۔

کڑی پتے کو کھوپرے کے تیل میں براہ راست پکانے سے گریز کریں ۔

کھوپرے کے تیل کو تیز گرم ہونے تک پکائیں اور چولہا بند کر دیں، اب تیل کو ٹھنڈا کر لیں ۔

اس تیل میں سے کڑی پتے کو چھان لیں اور کسی کانچ کی بوتل میں محفوظ کر لیں ۔

چند مہینوں میں ہی بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے اس تیل کا ایک ہفتے میں دو بار استعمال لازمی کریں ۔

کڑی پتے کے تیل کے استعمال کے فوائد

کڑی پتے کے تیل سے روزانہ سر کی جڑوں میں مساج کرنے سے بال موئسچرائز ہو جاتے ہیں جبکہ بے جان بالوں سے روکھا پن ختم ہوتا ہے، بال سلجھے ہوئے خوبصورت نظر آ تے ہیں۔

کڑی پتے کا تیل بالوں کو سفید ہونے سے روکتا ہے ۔

کڑی پتے کا تیل بالوں کو نئے سرے سے نکلنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے ۔

install suchtv android app on google app store