بچوں میں نمونیا اور اسہال قابل علاج امراض ہے، طبی مایرین

بچوں میں نمونیا اور اسہال قابل علاج امراض ہے فائل فوٹو بچوں میں نمونیا اور اسہال قابل علاج امراض ہے

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں میں نمونیا اور اسہال قابل علاج امراض ہیںلیکن بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے سے پاکستان میں ہر سال ایک ہزار میں سے 85 بچے ان امراض کے باعث انتقال کر جاتے ہیں۔

یونیسیف اور محکمہ صحت کے اشتراک سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں تقریب منعقد کی گئی۔

طبی ماہرین نے والدین سے اپیل کی کہ جیسے ہی بچوں میں نمونیا اور اسہال کی علامات ظاہر ہوں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود کا کہنا تھا کہ نمونیا اور اسہال سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کی بڑھتی ہوئی شرح اموات لمحہ فکریہ ہے۔

install suchtv android app on google app store