کورونا وائرس ویکسین کی تیاری، روس نے بڑی خوشخبری سنادی، جانیے تفصیلات

روس نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین تیار کرلی ہے فائل فوٹو روس نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے ویکسین تیار کرلی ہے

روس نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیار اپنی ویکسین کے تمام تجرباتی مراحل مکمل ہونے پر کل اسے لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا ویکسین ماسکو کی گامالیا انسٹی ٹیوٹ اور روسی وزرات دفاع کے اشتراک سے بنائی گئی ہے جس کے تینوں تجرباتی مراحل مکمل کر لیے گئے ہیں۔

روسی نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ تیار کردہ کورونا ویکسین کے انسانوں پر تینوں کلینیکل ٹرائلز کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے ہیں اور اب اسے کل مارکیٹ میں پیش کردیا جائے گا۔

دوسری جانب فلپائن کے صدر رودریگو نے روس کی کورونا وائرس کے علاج کے لیے بنائی گئی ویکسین خریدنے کی آفر بھی قبول کر لی ہے۔

فلپائن کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر پوری عوام کے سامنے ویکسین کا استعمال سب سے پہلے خود کریں گے۔

install suchtv android app on google app store