پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی، بل گیٹس کا بیان بھی سامنے آگیا، جانیے تفصیلات

بل گیٹس فائل فوٹو بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھی پاکستان کی کورونا وائرس کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا۔

بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد کم ہو رہی ہے جبکہ بھارت میں یہ تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں حالیہ دنوں کے اندر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے موجودہ(اکٹیو) کیسز کی تعداد 20 ہزار تک رہ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بل گیٹس نے رواں سال کورونا کے خلاف مؤثر علاج ملنے کی امید دلائی تھی۔

بل گیٹس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اینٹی وائرل ادویات اور اینٹی باڈی تھراپیز کی بدولت کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح میں اس سال کے آخر تک نمایاں کمی لانے میں مدد مل سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا قوی امکان ہے رواں سال کے آخر تک نئے ٹولز کے امتزاج سے اموات کی شرح میں نمایاں کمی آجائے گی، جن میں سے بیشتر اس وقت کے لیے ہوں گے جب کوویڈ 19 کی سنگین علامات نظر آئیں۔

بل گیٹس نے کہا کہ اینٹی وائرل دوا ریمیڈیسیور ان چند ادویات میں سے ایک ہے جس کو اس طرح تیار کیا جا سکتا ہے کہ سنگین علامات کے آغاز سے قبل اسے استعمال کیا جا سکے۔

کورونا کے آغاز پر کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے کسی بھی ملک کے لیے سفر کرنے سے قبل وہاں موجود کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال جاننے کے لیے مائیکروسافٹ نے ایک بڑا اقدام اٹھایا تھا۔

مائیکرو سافٹ نے کورونا وائرس کے کیسز سے باخبر رہنے کیلئے ’کورونا وائرس ٹریکر‘ متعارف کرایا۔ مذکورہ ٹریکر کی مدد سے یہ جانے میں مدد ملی کہ کورونا دنیا کے کن ممالک میں پھیل چکا ہے۔ نئے کیسز کے سامنے آنے پر ٹریکر اپڈیٹڈ معلومات دیتا ہے۔

اس ٹریکر میں دنیا بھر سے مجموعی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سمیت ہر ملک کے اپنے اپنے خانے بنے ہوئے ہیں جس کے ذریعے کیسز کا پتا لگانا بہت آسان ہے۔ ٹریکر میں صحت یاب مریضوں کی تعداد بھی اپڈیٹ ہو رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store