ظفر مرزا کا استعفیٰ: وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے صحت کسے مقرر کر دیا گیا؟ اہم خبر آگئی

 وزیر اعظم  عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

ماہر متعدی امراض ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے صحت مقرر کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے وائرس کی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں اور اب انہیں معاون خصوصی برائے صحت کے عہدے پر بھی ترقی دے دی گئی ہے اور ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ڈاکٹر فیصل سلطان کی تقرری، سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے کے باعث کی گئی ہے۔

چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے دو معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور تانیہ ایدروس نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

دوسری جانب سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو این سی او سی آمد پر وفاقی وزیر اسد عمر نے اعزازی شیلڈ پیش کی۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ ظفر مرزا کو این سی او سی مدعو کیا گیا تھا، کئی ماہ سے نیشنل کووڈ رسپانس میں ڈاکٹر ظفر مرزا کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر ظفر مرزا کی سپورٹ پر ان کے شکر گزار ہیں اور ان کے مستقبل کے حوالے سے بھی نیک خواہشات ہیں۔

install suchtv android app on google app store