پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں زبردست کمی، اہم خبر آگئی

کورونا لاک ڈاون فائل فوٹو کورونا لاک ڈاون

امریکہ کے معروف جریدے وال سٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں دو ماہ قبل کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا تھا لیکن اب صورتحال ڈرامائی انداز میں بدل چکی ہے، پاکستان میں مہلک وائرس کے مریضوں اور اموات میں 80 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

جریدے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی،رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور وائرس سے متاثرہ شہرکراچی سمیت بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں قائم کورونا وارڈز میں جہاں کورونا سے متاثرہ بے تحاشا مریض موجود تھے۔ اب وہاں مریضوں کی کمی کی وجہ سے بیڈ خالی ہو رہے ہیں۔

وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی تعداد گزشتہ ماہ کی نسبت آدھی رہ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایسے وقت میں کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ جب اس کے پڑوسی ممالک میں بھارت اور ایران میں مریضوں کی تعداد میں مزید اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

جریدے نے اس پیش رفت کو وزیراعظم عمران کی طرف سے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے برخلاف اقدامات کے بعد ہوئی۔ عمران خان نے مئی میں کہا تھا کہ لاک ڈاؤن سے غریبوں سمیت ملکی معیشت شدید متاثر ہو رہی ہے۔

امریکہ کے معروف جریدے وال سٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں دو ماہ قبل کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا تھا لیکن اب صورتحال ڈرامائی انداز میں بدل چکی ہے۔

پاکستان میں مہلک وائرس کے مریضوں اور اموات میں 80 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

جریدے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی، رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور وائرس سے متاثرہ شہرکراچی سمیت بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں قائم کورونا وارڈز میں جہاں کورونا سے متاثرہ بے تحاشا مریض موجود تھے۔ اب وہاں مریضوں کی کمی کی وجہ سے بیڈ خالی ہو رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store