فریج میں گوشت اور انڈے کتنے دن سے زیادہ نہیں رکھنے چاہیں؟ ماہرین نے حیران کن وجہ بھی بتادی

فریج میں گوشت اور انڈے فائل فوٹو فریج میں گوشت اور انڈے

فریج میں کھانا رکھنے کے بعد ہم سمجھتے ہیں کہ وہ محفوظ ہے اور خراب نہیں ہوگا لیکن ماہرین غذا نے خبردار کیا ہے کہ ایسا نہیں ہوتا بلکہ کھانے کی اشیاء خراب ہوجاتی ہیں اور ان میں موجودغذائیت نہیں رہتی۔

ان کے کھانے سے جسم کو فائدہ ہونے کی بجائے نقصان ہوسکتا ہے اور ہم فوڈپوائزنگ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کون سا کھانا کتنے دن تک فریج میں رکھنا چاہیے اور پھر اسے پھینک دینا چاہیے۔

ماہرین غذا کا کہنا ہے کہ مچھلی اور شیل فش کو فریج میں ایک دن سے زیادہ نہ رکھیں، نرم پھلوں کو دو دن، کے بعد کھالیں۔

سلاد کے پتوں کو زیادہ سے زیادہ تین دنوں بعد نکال کرکھالینا چاہیے، دودھ چار دن کے اندر استعمال کرلینا چاہیے، سبزیوں کو تین سے چار دن تک رکھنا چاہیے اور پولٹری اشیاءجیسے مرغی کو زیادہ سے زیادہ تین دنوں کے اندر کھالینا چاہیے۔

آپ چاہیں تو انڈوں کو ایک ہفتے تک رکھ سکتے ہیں لیکن اس کے بعد ہر صورت انہیں استعمال کرلیناچاہیے ورنہ یہ خراب ہوجائیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بظاہر یہ کھانے خراب نہیں ہوتے لیکن ان کی غذائیت اس حد تک کم ہوجاتی ہے کہ انہیں کھانے سے نقصان بھی ہوسکتا ہے لہذا کوشش کریں کہ تمام چیزوں کو جلد از جلد استعمال کرلیا جائے۔

install suchtv android app on google app store