لندن میں کورونا ویکسین کےخاتمے کی تیاری، بڑی پیش رفت سامنے آگئی

  • اپ ڈیٹ:
 کروناویکسین کی بڑے پیمانے پر انسانی آزمائش فائل فوٹو کروناویکسین کی بڑے پیمانے پر انسانی آزمائش

ادویہ ساز برطانوی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کوروناویکسین کی تیاری کے دوران مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، انسانوں پر ویکسین ٹرائل میں بھی کامیابی مل رہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویکسین کمپنی ’اسٹرا زینیکا‘ کا کہنا ہے کہ وبا کے خاتمے کے لیے کوروناویکسین کی بڑے پیمانے پر انسانی آزمائش سمیت دیگر مراحل کے نتائج مثبت آرہے ہیں جو خوش آئند ہے۔

کمپنی چیئرمین پاسکل سوریوٹ کا کہنا ہے کہ کوروناویکسین پراجیکٹ پر کام تیزی سے جارہی ہے اور کامیابی بھی مل رہی ہے، ویکسین کی تیاری کے آغاز سے لے کر اب تک کے تمام نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ سے متعلق اب تک مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں لیکن ہمیں لگتا ہے کہ ویکسین کے کلینیکل پروگرام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے، البتہ ویکسین کے حوالے سے دیگر امور پر بھرپور کام جاری ہے۔

کرونا ویکسین کی 60 ملین خوراکیں فروخت

اسٹرا زینیکا آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعاون سے ویکسین کی تیاری میں جٹے ہوئی ہے، مذکورہ کمپنی کئی ممالک سے پیشگی معاہدے بھی کرچکی ہے جس کے تحت انہیں ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ویکسین رواں سال کے اختتام تک تیار ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ امریکا، چین، برطانیہ، جرمنی، فرانس، اسپین، اٹلی، آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت درجنوں ممالک کی ادویات تیار کرنے والی کمپنیاں کرونا سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے میں مصروف ہیں اور عالمی ادارہ صحت کا خیال ہے کہ رواں برس دنیا میں کورونا کی ویکسین دستیاب ہونے کا امکان بہت کم ہے۔

install suchtv android app on google app store