پولیو کے قطروں میں کوئی غیر شرعی بات نہیں: مولانا طاہر اشرفی

  • اپ ڈیٹ:
چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب مولانا طاہر اشرفی فائل فوٹو چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب مولانا طاہر اشرفی

 

چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پولیو کے قطروں سے بچے اپاہج ہونے سے بچ جاتےہیں، ان قطروں میں کوئی غیر شرعی بات نہیں۔

مولانا طاہر اشرفی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نفلی قربانیوں کے پیسے اگر مستحقین میں دے دئیے جائیں تو دوہرا ثواب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا دائرہ کار صرف اتنا ہے وہ اپنی وزارت کی طرف سے معلومات دیں، مسجد کیلئے فنڈز نہیں ہیں تو مندر کیلئے کہاں سے دیں گے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ دوہری شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں، ہم چندہ دوہری شہریت والوں سے مانگتے ہیں تو ہمیں مواقع بھی دینے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے ایس او پیز طے ہو گئے ہیں، تمام فقہ کے علماء کرام سے مل کر ایس او پیز طے کیے جائیں گے جن پر مل کر عملدرآمد کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store