پاکستانی اداکارہ کا پولیو سے متعلق ٹویٹ، برملا حقائق سے آگاہ کردیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی فائل فوٹو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی

ماڈل و معروف اداکارہ  مہوش حیات  نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اور انہیں خوشحال مستقبل فراہم کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مہوش حیات نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور انہیں خوشگوار زندگی جینے کا موقع دیں۔

مہوش حیات نے کہا کہ کورونا کی کوئی ویکسین نہیں ہے، لیکن پولیو جیسی بیماریوں کی تو ہے۔

اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ہمارے پولیو ورکرز نے جو کام کیا ہے اس کی تعریف کرنی چاہیے۔ آئیے ان بچوں کو پولیو اور دیگر بیماریوں کے خلاف باقاعدہ حفاظتی ٹیکے لگوا کر صحت مند پاکستان کا مشن کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

install suchtv android app on google app store